لاہور:پاکستانی عوام چاہے پڑھے ہوں یا ان پڑھ لیکن ہر کوئی سیاست پر تبصرہ کرنا پانا فرض سمجھتا ہے ایسا ہی کچھ عرصہ پہلے ہوا جب ایک نجی ٹی وی کی جانب سے انٹرویو کے دوران خاتون نے حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ "یہ بک گئی ہے گورنمنٹ اور کوئی بھی کام ٹھیک سے نہیں کر رہا۔" خاتون کے ان الفاظ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی جس کے بعد خاتون کو "آنٹی گورمنٹ" کا خطاب دے دیا گیا اور ہر جگہ ان کے کہے ہوئے الفاظ "یہ بک گئی ہے گورنمنٹ" گونجنے لگے، خاتون کے بولے گئے الفاظ کی ویڈیو سوشل میڈیا سے پوری دنیا میں مشہور ہو گئی تھی۔
چند دن پہلے سوشل میڈیا پر آنٹی گورنمنٹ کے نام سے ایک میش اپ گانا سامنے آیا ہے جسے سن کر پوری دنیا کے صارفین لطف اندوز ہو رہے ہیں اور آنٹی گورمنٹ کو یاد کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: