انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملے گا، الیکشن کمیشن

02:08 PM, 27 Apr, 2017

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے تک بلے کا نشان الاٹ نہ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے قانونی تقاضے مکمل کرے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں