لندن: برنلے کلب کے فٹبالر جوئے بارٹون پر میچز میں شرطیں لگانے پر 18 ماہ کی پابندی اور 30 ہزار یورو کا جرمانہ عائد کر دیا۔ اس کا فیصلہ انگلش فٹبال ایسوسی ایشن نے کیا۔
34 سالہ بارٹون نے 2006 سے 2016 کے درمیان فٹبال میچز پر 1260 شرطیں لگانے کا الزام قبول کیا تھا۔
وہ پابندی کے دورانیے میں کمی کیلئے اپیل کریں گے ان کے مطابق اتنی زیادہ سزا کا مقصد قبل ازوقت ریٹائرمنٹ پر مجبور کرنا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں