ریو ڈی جنیرو: برونو فرنانڈیس نے اپنی گرل فرینڈ الیزا سموڈیو کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے ٹکڑے کیے اور اپنے کتوں کو کھلایا۔ اس پر اسے 22 برس جیل کی سزا سنائی گئی تھی تاہم وہ 7 برس سے قبل کم عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد ایک خصوصی قانون کے تحت نہ صرف رہا ہوا بلکہ مقامی فٹبال کلب سے 2 برس کا معاہدہ بھی کر لیا تھا۔
اس معاملے پر برازیل کے نظام انصاف پر انگلیاں اٹھنے لگیں تھیں۔ گزشتہ روز ججز کے پینل نے ووٹنگ کے بعد برونو کی خصوصی رعایت ختم کرتے ہوئے اسے دوبارہ جیل میں ڈالنے کا حکم دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں