بارسلونا کے سٹار فٹبالر لائنل میسی دانت سے محروم ہو گئے

01:06 PM, 27 Apr, 2017

لندن: سٹار فٹبالر لائنل میسی کے مداحوں کے لئے بُری خبر یہ ہے کہ رئیل میڈرڈ کے خلاف میچ کے دوران بارسلونا کے لائنل میسی دانت سے محروم ہو گئے۔ انہیں حادثاتی طور پر رئیل میڈرڈ کے دفاعی کھلاڑی مارسیلو کی کہنی چہرے پر لگی جس سے ان کے منہ سے خون بہنے لگا۔

انہیں میدان میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔ بعدازاں انہوں نے منہ میں ٹشو لے کر میچ میں حصہ لیا تاہم انہیں ڈینٹل سرجری کے عمل سے گزرنا ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں