معروف بھارتی اداکار ونود کھنہ انتقال کر گئے

11:49 AM, 27 Apr, 2017

نئی دہلی: بھارت کے معروف اداکار ونود کھنہ 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،ونود کھنہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے،گزشتہ دنوں انکی کی بیماری کے دوران تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں جس پر لوگوں نے ونود کھنہ کی حالت دیکھ کر سخت افسوس کا اظہار کیا تھا۔ ونود کھنہ کی مشہورفلمیں قربانی،امر اکبر انتھونی،میرا گاوں میرا دیش، میرے اپنے،پرورش اور ہیرا پھیری انکی کی مشہور فلمیں تھیں،ونود کھنہ6اکتوبر1946پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے۔

ونود کھنہ کے دو بیٹے ہیں جن کے نام اکشے کھنہ اور راہول کھنہ ہیں اور دوںوں بیٹے بھی فلم انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔ ونود کھنہ نے دو شادیاں کی تھیں اور یہ دوںوں بیٹے پہلی بیوی سے ہی جبکہ دوسری بیوی سے بھی ایک بیٹا اور  ایک بیٹی ہے

مزیدخبریں