ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کے لئے سکیورٹی اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں ،3دہشتگرد ہلاک

11:23 AM, 27 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے سکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3دہشت گر د مارے گئے،لاہور ،پشاور اور دنیا پور سمیت دیگر علاقوں سے اشتہاریوں سمیت سینکڑوں مشتبہ افرادکو گرفتار کر لیا گیا.خانیوال کے علاقے جہانیاں میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی  کرتے ہوئےکالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3دہشت گر د مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی میں 9مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔پشاورمیں رہائشی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا،98 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔
دنیا پور میں بھی درجنوں گھروں کی تلاشی،مشتبہ افراد سمیت پانچ اشتہاری پکڑے گئے۔اسلام آباد میں سی آئی اے پولیس کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی،7 اغواءکاروں کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

مزیدخبریں