مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ

10:01 AM, 27 Apr, 2017

سر ی نگر: بھارت کا ایک اور نیا ڈرامہ شروع کر دیا،مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیمپ پر حملے میں 3بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں 2حملہ آور مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ کیہا گیا ،سری نگر:کیمپ پر حملے میں 3بھارتی فوجی ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،جھڑپ میں 2حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے ہیں،
دوسری طرف فوج کی طرف سے سرچ آپریشن جاری ہے، کھسیانی بلی کھمبہ نوچے یہ فقرہ بھارتی فوج کے لیے درست ہو گا کیونکہ ببھارتی فورسزنےحملے کے بعد حریت رہنماآسیہ اندرابی کوگرفتارکرلیا۔

مزیدخبریں