اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے انڈوں کے ذریعے نظر اتار کر انہیں صدقہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے متعلق وضاحت کی ہے کہ ہمارے گھروں میں ایک روایت ہے کہ کوئی غلط خواب آنے پر ایسا کیا جاتا ہے ۔
بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ میری خالہ نے میرے حوالے سے ایک غلط خواب دیکھا تھا جس پر انہوں نے انڈوں کے ذریعے میری نظر اتاری تھی ۔
آئندہ بھی جب میری خالہ مجھے ایسا کرنے کو کہیں گی تو میں ویسا ہی کروں گی.