آئینی ترمیم پر مشاورت،پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

09:34 PM, 26 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام  آباد:آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت کے لیے  پی  ٹی آئی کے رہنماؤں نے جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔اس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں سلمان اکرم راجہ اور حامد رضا نے سربراہ جے یو آئی(ف) فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
 ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ فضل الرحمان نے حکومت کو ووٹ دینے پر کسی قسم کی آمادگی ظاہر نہیں کی ہے۔

اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ وہ عوام کے خلاف کسی اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے۔

مزیدخبریں