زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

08:15 PM, 26 Sep, 2024

کراچی:ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 20 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 4 کروڑ 66  لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 20 ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 87 کروڑ ڈالر رہے۔ 

سٹیٹ بینک کے ذخائر 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ارب 53 کروڑ ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے۔

مزیدخبریں