وزیر اعظم سے بل گیٹس کی ملاقات، پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون کو سراہا گیا

06:58 PM, 26 Sep, 2024

نیویارک :وزیراعظم شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کیلئے گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا۔ 

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت کیلئے گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو بھی سراہا۔ 

وزیراعظم نے اس موقع پر ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ 

وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ آئندہ نسلوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کیلئے بہت ضروری ہے۔ 

بل گیٹس نے افغانستان کیساتھ صحت کے جامع ڈائیلاگ پر روشنی ڈالی اور ان اقدامات کیلئے تعاون کی درخواست کی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے گیٹس فاؤنڈیشن کی غزہ میں پولیو مہم کو بھی سراہا اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق تنازعات کے حل پر زور دیا۔

مزیدخبریں