اب یہ گنجائش نہیں رہی کہ ملک میں کوئی نان فائلر رہے: محمد اورنگزیب

اب یہ گنجائش نہیں رہی کہ ملک میں کوئی نان فائلر رہے: محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  کا کہنا ہے کہ اب یہ گنجائش نہیں رہی کہ ملک میں کوئی نان فائلر رہے۔ وفاقی وزیر محمد اورنگزیب  نے  بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ اب یہ گنجائش نہیں رہی کہ ملک میں کوئی نان فائلر رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام اس لیے سخت ہو گیا ہے کہ ہم ان کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کرتے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہماری ساکھ اور اعتماد کے فقدان کی وجہ سے یہ پروگرام سخت ہوا ہے۔ ان کے بقول اب ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔


آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے حصول میں دوست ممالک نے مالیاتی ضرورت کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نےمزید کہاکہ اگر چاہتے ہیں کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو تو اس کے لیے ملکی معیشت میں بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی۔


تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ طبقے پر جو اضافی بوجھ ڈالا گیا تھا اسے کم کیا جائے گا۔ریٹیلرز، ہول سیلرز، زراعت اور پراپرٹی کے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ  امریکہ ماضی میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرتا رہا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ دوست ممالک سے جو قرض لیا ہے اس میں چین کا حجم سب سے زیادہ ہے۔ آئی ایم ایف پوچھتا ہے کہ اسے واپس کیسے کریں گے۔

مصنف کے بارے میں