پاکستان کی دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی کوششیں، جے ایف 17    کی آذربائیجان کو فروخت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

پاکستان کی دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی کوششیں، جے ایف 17    کی آذربائیجان کو فروخت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

راولپنڈی:پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی فروخت کا معاہدہ  ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان کی دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی کوششوں کے سلسلے میں  جے ایف 17  طیاروں  کی آذربائیجان کو فروخت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ جدید، ہلکے اور  ہر موسم کے طیارے ہیں، جو  دن اور  رات  میں آپریشنز کے لیے ڈیزائن کیےگئے ہیں۔

جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے آذربائیجان کی فضائی قوت میں اضافے کا باعث بنیں گے ۔ حالیہ دورہ پاکستان میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کی جنگی صلاحیتوں پر بریف کیا گیا تھا۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ جےایف 17 سی طیارے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور  چین کی چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن کےاشتراک سے بنائےگئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں