سمارٹ فون کا متبادل تیار، ایسے گلاسز  جو نیا ٹرینڈ بنائیں گے

سمارٹ فون کا متبادل تیار، ایسے گلاسز  جو نیا ٹرینڈ بنائیں گے

کیلیفورنیا:سمارٹ فون کا متبادل تیار، ایسے گلاسز  جو نیا ٹرینڈ بنائیں گے۔دیکھنے میں یہ عام گلاسز لگتے ہیں اور اس سے چہرہ چھپتا نہیں یا یوں کہہ لیں کہ انہیں پہننے والوں کی آنکھیں، چہرہ اور تاثرات دیکھنا ممکن ہے۔

میٹا حکام  کاکہنا ہے کہ  یہ ہلکے وزن کے گلاسز ہیں جو چار دیواری کے اندر اور باہر دونوں جگہ کام کر سکتے ہیں۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ سمارٹ گلاسز ایسا ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرتے ہیں جو اب تک سمارٹ فون سکرین تک محدود تھا۔اسی طرح آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ کو اپنی اردگرد کی دنیا کے بارے میں زیادہ بہتر تفصیلات ملتی ہیں۔


سمارٹ گلاسز کے ذریعے آپ ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے جبکہ میسنجر اور واٹس ایپ پر میسجز بھی بھیج سکیں گے۔اسی طرح متعدد ایپس جیسے یوٹیوب اور دیگر کے ہولوگرافک ورژنز بھی دستیاب ہوں گے۔سمارٹ گلاسز کے ساتھ ایک بریسلیٹ بھی دیا جا رہا ہے جسے جیسٹر کنٹرول کرنے کے لیے پہننا ضروری ہوگا۔کمپنی کے مطابق فی الحال یہ سمارٹ گلاسز عام فروخت کے لیے پیش نہیں کیے جا رہے بلکہ یہ محدود افراد کو دستیاب ہوں گے تاکہ ان کو زیادہ بہتر بنانے کے بعد سب کے لیے پیش کیا جائے۔


2023 میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ میٹا کی جانب سے پہلے اے آر گلاسز 2027 میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں