پاکستان کی تاریخ میں شریمپ فارمنگ کا سب سے بڑے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح

02:36 PM, 26 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

مظفر گڑھ  : وزیر اعلی پنجاب نے مظفر گڑھ  میں شرمپ فارمنگ کے بڑے منصوبہ کا افتتاح کر دیا۔ محکمہ فشریز پنجاب کے زیر اہتمام شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ 2ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کیا گیا۔

جھلایارں شمالی شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ سے پہلی پیداوار اکتوبر میں تیار ہوجائے گی، 100 ایکڑ پر شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ سے جھینگوں کی 100 میٹرک ٹن پیداوار حاصل ہوگی۔

مریم نوازنےتقریب سےخطاب میں کہا کہ شرمپ فارمنگ سے ایک ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہو گا ، یہ  حکومت اور نجی شعبہ کیلئے منافع بخش کاروبار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک لاکھ بنجر زمین پر شرمپ فارمنگ کریں گے،  نوجوانوں کوشرمپ فارمنگ کیلئے بلا سود قرض اور زمین دے گی ۔حکومت صحت تعلیم اور روزکار کی فراہمی کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سینئروزیرمریم اورنگزیب ،سیکرٹری جنگلات اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔دو ماہ کے اندر پائلٹ منصوبہ کا آغاز اور چار ماہ میں پروڈکشن حکومت کی پرفارمنس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزیدخبریں