پشاورمیں کچرے کے ڈھیر میں دھماکا، 10 سالہ بچہ جاں بحق

پشاورمیں کچرے کے ڈھیر میں دھماکا، 10 سالہ بچہ جاں بحق

پشاور: پشاور کے علاقے خزانہ میں کچرے کے ڈھیر میں دھماکا ہو ا جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

 
 پولیس کے مطابق پشاور میں خزانہ شوگر مل کے قریب میں پراسرار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ 

دھماکا ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ دھماکے کی نوعیت، شواہد اور دیگر معلومات اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم بھی دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہےجبکہ  دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ بھی  کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مصنف کے بارے میں