لاہور :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کا 5 سے 7 اکتوبر تک لندن جانے کاامکان ہے، نواز شریف میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن جائیں گے ،پھر کچھ روز لندن میں رہنے کے بعد امریکا جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف طبی معائنے کے لیے لندن جارہے ہیں، لندن میں مسلم لیگ ن برطانیہ کے نئے نامزد پارٹی عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔
نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
آئینی ترمیم پیش کرنے کی صورت میں نواز شریف کی لندن روانگی تاخیر کا شکار بھی ہو سکتی ہے نواز شریف کی لندن روانگی کا پروگرام 3 سے 5 اکتوبر کا فائنل کیا گیا۔نواز شریف کو طبی معائنہ کے لیے ہرصورت لندن جانا ہے.قبل ازیں ستمبرمیں بھی نواز شریف کی لندن روانگی کا پلان کیاگیاتھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کی لندن روانگی کا پروگرام حتمی نہیں ہے، اگر نواز شریف لندن گئے تو علاج کی غرض سے جائیں گے اور چند روز بعد وطن واپس آجائیں گے۔