شمالی وزیرستان میں فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن ،8 خوارجی ہلاک

11:34 AM, 26 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :  شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن ہوا جس میں  8 خوارجی ہلاک کر دیے گئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارجیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں  8 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ،   جبکہ ہلاک خوارجی فورسز کےخلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں  بھی ملوث تھے ۔


یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن کر کے 12 خوارج کو ہلاک کیا تھا جبکہ آپریشن کے دوران 6 اہلکاروں نے جام شہادت بھی نوش کیا تھا۔

مزیدخبریں