کراچی : آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے مثبت اثرات نظر آنے لگے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ، 100 انڈیکس 658 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار 905 کی نئی ریکارڈ بلندی پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا تھا اور 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار 247 پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 35 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔