تہران : ایران نے دارالحکومت تہران کی شاہراہوں پر فوجی سازوسامان نمائش کے لیے سجا دیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران نمائش کا مقصد اسرائیل کو خبردار کرناہے کہ ایران حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔
میڈیا کے مطابق تہران کی سڑکوں پر بھاری فوجی سازوسامان کے ساتھ بینرز بھی لگائے گئے جن پر لکھا تھا ہم بدلہ لیں گے، ساتھ ہی اسماعیل ہنیہ اور ایرانی انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے پوسٹرز بھی نظر آئے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایرانی صدر نے فلسطین میں نسل کشی کےخاتمے اورغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اپنے دفاع کے بہانے نسل کشی کی ہے۔
اس سے قبل ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچنے کے بعد کہا تھا کہ ایران اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا ’مناسب انداز‘ میں جواب دے گا۔