ملک کےمتعدد علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

09:18 AM, 26 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک  کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ 

محکمہ موسمیا ت کے مطابق آج (منگل) شام اور رات کے دوران جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مزیدخبریں