نئی جماعت کی گنجائش موجود ،اسحاق ڈار کو وزیر بننے کا جنون تھا، نواز شریف کو شکایتیں لگاتے تھے: مفتاح اسماعیل

11:34 PM, 26 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :مفتاح اسماعیل کاکہنا ہےکہ  س وقت ملک میں نئی جماعت کی گنجائش موجود ہے کیونکہ پہلے سے موجود سیاسی جماعتیں ڈلیور نہيں کرپائيں۔

مفتاح اسماعیل نے  نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ  اس وقت ملک میں نئی جماعت کی گنجائش موجود ہے کیونکہ پہلے سے موجود سیاسی جماعتیں ڈلیور نہیں کرپائیں۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے بعد مفتاح اسماعیل نے بھی نئی پارٹی کا اشارہ دیا ہے۔  

اس حوالے سے  مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ اس وقت ملک میں نئی جماعت کی گنجائش موجود ہے کیونکہ پہلے سے موجود سیاسی جماعتیں ڈلیور نہیں کرپائیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے اور پھر شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔اسحاق ڈار نے میرے خلاف ٹی وی پروگرامز کروائے، بیانات جاری کروائے کیونکہ انہیں وزیر بننے کا جنون تھا۔


سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ اسحاق ڈار میرے کالمز اور ٹی وی پرو گرامز میں کی گئی گفتگو پر نواز شریف کو شکایتیں لگاتے تھے۔

مزیدخبریں