پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ، الیکٹرونک ووٹنگ مشین ختم کرنے کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ، الیکٹرونک ووٹنگ مشین ختم کرنے کی منظوری دے دی

لاہور: پنجاب کابینہ نے بڑا فیصلہ کرتےہوئے الیکٹرونک ووٹنگ مشین ختم کرنے کی منظوری دے دی ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ووٹنگ مشین کو ختم کردیاہے۔

 ووٹنگ مشین ختم کرنے کا آرڈیننس الیکشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کیاگیا، آرڈیننس 3 ماہ تک نافذ رہے گا اور بعد میں 3 ماہ کی توسیع کابینہ کرے گی۔

نگران کابینہ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ ووٹنگ مشین فی الحال قابل عمل منصوبہ نہیں، وقت کا ضیاع ہے، ووٹنگ مشین استعمال کرنے یا نہ کرنے کا استحقاق سیاسی حکومت کا ہے، ووٹنگ مشین کے استعمال سے الیکشن نتائج متنازع تصور ہوں گے۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک ہے وہاں ووٹنگ مشین نہیں چل سکتی، ووٹنگ مشین کے استعمال کیلئے پورا نیٹ ورک استعمال ہوگا جو حکومت کے پاس نہیں، ووٹنگ مشین کے استعمال کیلئے پچھلی حکومت نے بجٹ میں رقم مختص نہیں کی۔


اس حوالے سے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا تھاکہ نگران حکومت آرڈی نینس سے ووٹنگ مشین ختم کرسکتی ہے، بزدار حکومت نے جان بوجھ کر ووٹنگ کو ایکٹ میں ڈالا تھا۔

مصنف کے بارے میں