نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں،پہلے مینار پاکستان جائیں گے اگلے دن عدالت  کے سامنے پیش ہوں گے: خرم دستگیر

11:03 PM, 26 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد :ن لیگ کے رہنماخرم دستگیر کاکہنا ہے کہ درست بات یہ ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں۔ ن لیگ کے رہنماخرم دستگیر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ درست بات یہ ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ نواز شریف نے واپس آکر عدالت کے سامنے سرینڈر کرنا ہے۔  ایئر پورٹ سے عدالت جانے کےمعاملے پر قانونی ٹیم مشاورت کررہی ہے۔  نواز شریف دو عدالتوں کی اجاز ت سے گئے تھے واپس بھی اجاز ت سے آئیں  گے۔ 


انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف پہلے مینار پاکستان جائیں گے اگلے دن عدالت  کے سامنے پیش ہوں گے۔ قوم کو سمجھانا ہے کہ آج کی مشکلات کا ذمہ دار کون ہے۔ یہ کہنا درست نہیں کہ پی ڈی  ایم حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔ 

مزیدخبریں