برطانیہ آنے کا مقصد سیاسی ملاقاتیں نہیں، نواز شریف کی واپسی پر قانون کے  مطابق   عمل کریں گے:نگران وزیراعظم 

برطانیہ آنے کا مقصد سیاسی ملاقاتیں نہیں، نواز شریف کی واپسی پر قانون کے  مطابق   عمل کریں گے:نگران وزیراعظم 

لندن: نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کاکہنا ہےکہ  نواز شریف کی واپسی پر قانون کے  مطابق   عمل کریں گے۔ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے  لندن میں میڈیا سے  بات کرتے  ہوئے  کہا کہ  نواز شریف کی واپسی پر قانون کے  مطابق   عمل کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ  ہم یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ ہم کسی سیاسی قیادت کے خلاف ہیں۔

نواز شریف کی واپسی کے متعلق قانونی رائے لی جائے گی۔نواز شریف کی واپسی کے متعلق قانونی پہلوئوں کو دیکھنا ہوگا۔ ہم جو کچھ بھی کریں گے وہ پاکستان کے قانون کے مطابق کریں گے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  نو مئی کو جو کچھ ہوا وہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔میری کسی سیاسی رہنما سے یہاں ملاقات نہیں ہوئی ہے۔ برطانیہ آنے کا مقصد سیاسی ملاقاتیں نہیں ۔ نگران حکومت کی وابستگی کسی سیاسی جماعت یا سیاسی  گروہ کے ساتھ نہیں ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے ہماری منصوبہ بندی مکمل ہے۔  بہت جلد آپ کوبجلی کے بارے میں بہتر نتائج ملیں گے۔الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، نگران حکومت مکمل تعاون کرے گی۔  سکھ رہنما کے قتل کے بعد بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔بھارت میں ہندوتو ا کے تحت اقلیتوں کے لیے زمین تنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ غیب کاعلم نہیں کہ الیکشن کس کے ساتھ اور کس کے بغیر ہوں گے۔ پنجاب   میں میڈیکل سٹورز سے مضر انجیکشن کاسٹاک  مارکیٹ سے اٹھا لیاگیا ہے۔  پنجاب حکومت معاملے کی انکوائری کررہی ہے۔ 

آئی ایم ایف کا ہم پر کوئی دبائو نہیں ہے، آئی ایم ایف نے اداروں کی نجکاری کے لیے ہم پر کوئی دبائو نہیں ڈالا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں