عوامی رابطوں کی حکمت عملی ترتیب ،آئی پی پی عوام کے دل جیت کر انتخابات میں جیتے گی

10:00 PM, 26 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ   پنجاب کے مختلف اضلاع میں عوامی رابطوں کی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے ایک بیان میں کہا کہ    پنجاب کے مختلف اضلاع میں عوامی رابطوں کی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ  کسی پارٹی کو میدان خالی نہیں دیں گے۔ بھرپور عوامی سیاست کریں گے۔ 

 آئی پی پی سیالکوٹ سیکریٹریٹ میں پہلا ورکرز کنونشن اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ آئی پی پی جلدی ہی تمام اضلاع میں پروگراموں کا شیڈیول جاری کرے گی۔انہوں نے  کہا کہ  دیگر جماعتیں بیانیہ بنانے کی سیاست کر رہی ہیں۔

آئی پی پی بیانیے کی بجائےڈلیور کرنے کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح آئی پی پی یہ کسی سیاسی وعدوں کا بوجھ نہیں ہے۔آئی پی پی عوام کے دل جیت کر انتخابات میں جیتے گی۔ 

مزیدخبریں