نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے فنکاروں کے وفد کی ملاقات،50کروڑ روپے کا انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری 

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے فنکاروں کے وفد کی ملاقات،50کروڑ روپے کا انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری 

لاہور:نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے فنکاروں کے وفد کی ملاقات  ہوئی ۔نگران وزیراعلیٰ  پنجاب محسن نقوی نے فنکاروں کے مسائل سنے او ران کے حل کیلئے یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عامر میر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات وثقافت، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اور متعلقہ حکام بھی  موجود تھے۔فنکاروں کے وفد میں ریشم، اورنگ زیب لغاری، راشد محمود، کلیم پرویز، شہزاد رفیق، حسن مراد، افتخار ٹھاکر، گوشی خان، عارف لوہار، وارث بیگ، ترنم ناز، ایوب خاور، ناصر ادیب، نعیم طاہر، جاوید رضوی، روحی خان، پرویز رضا، ذوالفقار علی اور دیگر شامل تھے۔


نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی  نے اس موقع پر کہا کہ   آرٹسٹ کی کوئی پنشن نہیں،بڑھاپے میں بھی وہ محنت کرتاہے۔ پنجاب کابینہ نے فنکاروں،گلوکاروں،رائٹرز اور دیگر آرٹسٹ کے لئے 50کروڑ روپے کا انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی ۔


محسن نقوی  نے کہاکہ پنجاب کابینہ کے منظور کردہ انڈوومنٹ فنڈ سے فن سے وابستہ تمام افراد مستفید ہوں گے۔جلدہی آرٹسٹ اورفنکاروں کے لئے ا نڈوومنٹ فنڈ کے لئے رقم جاری کرد ی جائے گی۔ان کاکہنا تھا کہ  آرٹسٹ او رفنکاروں کی فلاح و بہبود چاہتے ہیں۔ 


آرٹسٹ او رفنکاروں کی قابل عمل سفارشات کاجائزہ لیں گے۔ہمارے فنکاروں اور گلوکاروں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کانام روشن کیاہے۔نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ  اپنے آرٹسٹ اور فنکاروں کے لئے ہماری خدمات حاضر ہیں۔ سٹیج ڈراموں کے معیار کی بہتری کے لئے کام کیاجارہاہے ۔


آرٹسٹوں کے ساتھ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کررہے ہیں۔ ڈرامہ،فلم انڈسٹری او رآرٹسٹ سب لوگ ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ نازیبا ویڈیو ز کے باعث سٹیج ڈرامہ پر پابندی عائد کی اور یہ ویڈیوز انتہائی قابل اعتراض تھیں۔ ہمارا مقصد ڈرامہ انڈسٹری کو کسی قسم کا نقصان پہنچانا نہیں بلکہ اصلاح کرنا ہے۔سٹیج ڈرامو ں کے حوالے سے ایس او پیز بنائے ہیں۔

فنکاروں کے وفد نے پنجاب کابینہ کی جانب سے 50کروڑ روپے کے انڈوومنٹ کے قیام پر وزیراعلیٰ محسن نقوی،صوبائی وزیرعامر میر اور دیگر وزراء کا شکریہ ادا کیا۔ فنکاروں کے وفد کاکہنا تھاکہ  آپ کی قیادت میں پنجاب کابینہ نے فنکاروں کے لئے بہت بڑا کام کیاہے۔آرٹسٹ آپ کے اس کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں