سوتے میں ناک بند ہونے کی وجوہات جانیے

06:58 PM, 26 Sep, 2023

سوتے وقت اچانک ناک بند ہونے سے سانس لینے میں کافی دشواری ہوتی ہے نزلہ،زکام کے نتیجے میں ناک بند ہونا ایک عام بات ہے۔ 

لیکن کئی بار یہ حالت زکام اور نزلے کے بغیر بھی ہوتی ہے ، خاص طور پر سوتے ہوئے ، مگر ایسا ہوتا کیوں ہے اس کے بارے میں آج ہم بتاتے ہیں ۔ 

عربی میگزین سیدتی میں  اس بارے میں خاصی تفصیل سے بتایا گیا ہے ۔ نزلے اور زکام کے بغیر کس طرح سوتے میں ناک بند ہوتا ہے اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں ۔

الرجی 

یہ تاثر غلط ہے کہ الرجی موسم بہار میں ہی ہوتی ہے بلکہ الرجی کی مختلف اقسام ہیں جو آپ موسم خزاں یا سال کے کسی بھی موسم میں الرجی کا شکار ہوسکتے ہیں ۔

پریشانی یا تناؤ 

پریشانی یا ذہنی تناؤ میں اپ کی صحت پر براہ راست اثر اندازہوتا ہے ۔ ذہنی تناؤ سے سر درد کے علاوہ نیند کی کمی اور متعدد مشکلات کے ساتھ ناک کے بند ہونے کی مشکل بھی آسکتی ہے ۔ 

اگر آپ پریشانی میں ناک کے بند ہونے کا شکار ہیں تو گہری سانس لیں اور آہستہ سے سانس کو خارج کریں ، یہ عمل متعدد بار دہراہیں اس سے آپ کو سکون ملے گا ۔ 

ہارمون 

بعض اوقات ہارمونل تبدیلیاں بھی ناک کے بند ہونے کا باعث ہوسکتی ہیں جو خواتین میں حمل یا ایام خاص کے دوران ہوسکتی ہیں ۔ 

اگر ہارمونل تبدیلی کے باعث ناک بند ہے تو کوشش کریں کہ ناک کے لیے بنائی گئی خصوصی سٹرپس کااستعمال کریں جو فوری طور پر ناک کوکھول دیتی ہیں ۔

ناک کے عضلات کا بڑھ جانا 

یہ ضرور دیکھیں کہ کہیں آپ کی ناک کے عضلات تو نہیں بڑھ گئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ایک جانب سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ 

ناک کی سوزش 

ناک کی الرجی کی وجہ سے بند نہیں تو کھانسی یا گلے میں بلغم کا جمع ہونا بھی اس کا باعث بن سکتا ہے ۔ تاہم ان کے علاوہ فضائی آلودگی ، کئی پرفیوم ایسے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے چھینکیں اور ناک بند ہوجاتا ہے ۔ دھواں اور بعض ادویات بھی اس کا باعث بن سکتیں ہیں ۔ 

مزیدخبریں