وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے نئے جرمانوں سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جرمانوں کی کم سے کم حد پانچ سو روپے رکھی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تیز رفتاری پر موٹر سائیکل سوار پر 1000 روپے ، کار پر پندرہ سوروپے جبکہ تیزرفتاری پر پی ایس وہیکلز پر 2000 روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے ۔
تیز رفتاری پر ایچ ٹی وی وھیکل کو 2500 روپے جرمانہ اور کالے شیشوں کے استعمال پر پندرہ سو روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے ۔
غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر دوہزار روپے اور کم عمر ڈرائیور کو پچیس سو روپے جرمانہ کیا جائیگا ۔ غیر قانونی پارکنگ پر بھی ہزار روپے جرمانہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ون ویلروں پر شکنجہ کس دیا گیا ہے اور اب کی بار ون ویلنگ کرنے والؤں کو پانچ ہزار جرمانہ بھگتنا پڑے گا ۔
بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر دوہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ جبکہ بغیر ڈرائیونگ ایچ ٹی وی ،پی ایس وی وہیکل چلانے پر 8000 روپے جرمانہ ہوگا ۔