پاکستان اور جرمنی دوہرے ٹیکس، ٹیکس چوری روکنے پر متفق,اصلاحات کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور جرمنی دوہرے ٹیکس، ٹیکس چوری روکنے پر متفق,اصلاحات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان اور جرمنی  دوہرے ٹیکس  اور ٹیکس چوری کو روکنے  پر متفق ہوگئے ہیں۔  دونوں ممالک کا ٹیکس اصلاحات کے معاملے میں بھی اتفاق ہوا ہے۔ 


پاکستان اور جرمنی کے درمیان  آمدنی پر ٹیکسوں کی چوری روکنے کا معاہدہ نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ایف بی آر اور جرمنی کے ٹیکس حکام کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکسں چوری روکنے کا معاہدہ 1994 میں ہوا تھا۔


ایف بی آر کا کہنا ہے معاہدے سے دوطرفہ اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے ٹیکس دہندگان کو دوہرے ٹیکسوں سے نجات ملے گی۔

مصنف کے بارے میں