روپے کی قدر مستحکم، ڈالر مزید سستا ہوگیا

05:41 PM, 26 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: روپے کی قدر مستحکم ہوگئی ہے، ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے۔ حکومتی کوششوں سے ڈالر 290 روپے سے نیچے آگیاہے۔

 ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے ۔انٹربینک میں   ڈالر ایک روپے6 پیسے سستا ہوکر 289 روپے 80 پیسےکا ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز  ڈالر 290 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔خیال رہے کہ ڈالرکی انٹربینک قیمت بلند ترین سطح سے 17 روپے 40 پیسے کم ہوچکی ہے۔دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 2 روپےکم ہوکر 291 روپے ہے۔

مزیدخبریں