مونس الٰہی کیلئے ایک اور مشکل، ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

04:56 PM, 26 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے  ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی، ملزم مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر مونس الٰہی کے 5اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا ورانٹ جاری کیا۔

نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مونس الہٰی کی گرفتاری کیلئے کوششیں کیں مگر ملزم نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔

احتساب عدالت لاہور نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔ 

مزیدخبریں