میچ میں شکست پر کولمبین فٹ بال ٹیم کے صدر قتل

04:54 PM, 26 Sep, 2023

بگوٹا: کولمبیا کے ٹائیگریس کلب کی سکینڈ ڈویژن فٹ بال لیگ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے صد ایڈ گربیز گزشتہ ہفتے کے روز  ٹیم کی شکست کے بعد گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے ۔ 

مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ 63سالہ بائز اٹلٹیکو سے دو تین سے ہارنے کے بعد اپنی بیٹی کےساتھ ایک کار میں گھر واپس جارہے تھے ، سٹیڈیم کے قریب موٹر سائیکل  پر سوار دو افراد نے انہیں گولیاں مار کر ہلاک کردیا ۔ تاہم ان کی بیٹی محفوظ رہی حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ 

کلب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد ٹائیگریس فیملی اور کھیل برادری تباہی کی حالت میں ہے ۔ کولمبیا کے پروفیشنل لیگ کے صدر فریینڈو جارو میلو نے بائز کی وفات کے بعد کہا ہے کہ ہمارے خطے میں کھیلوں کی ترقی کے لیے ان کی وابستگی اور لگن نے ایک انمٹ نقش چھوڑا ہے انہیں جاننا ایک اعزاز تھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے مضبوط اور قابل احترام مووف اور کھیل سے محبت کی وجہ سے اپنے دوستوں کی عزت سے لطف اندوز ہوتے تھے جس کے بارے میں ہم سب پرجوش محسوس کرتے ہیں ۔ ٹیمیں میچوں کے اگلے دو راؤنڈز میں بائز کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گی ۔ 

مزیدخبریں