سان فرانسسکو: اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی میں دلچسپ فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس میں چیٹ جی پی ٹی اب 'دیکھنے، سننے اور باتیں' کرنے کے قابل ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ میں بڑی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں، جس کے بعد صارفین موبائل پر چیٹ جی پی ٹی سے گفتگو کر سکتے ہیں اور اس مقصد کے لیے 5 آوازوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اسی طرح صارفین چیٹ جی پی ٹی سے تصاویر شیئر کرکے اس کے مخصوص حصوں کا تجزیہ کرا سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ نئے فیچر ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو آئندہ 2 ہفتوں تک دستیاب ہوں گے۔
وائس چیٹ کا آپشن آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر چیٹ جی پی ٹی کی ایپ تک محدود ہوگا.
Use your voice to engage in a back-and-forth conversation with ChatGPT. Speak with it on the go, request a bedtime story, or settle a dinner table debate.
— OpenAI (@OpenAI) September 25, 2023
Sound on pic.twitter.com/3tuWzX0wtS
کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ امیج پراسیسنگ کا فیچر تمام پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا۔
ChatGPT can now see, hear, and speak. Rolling out over next two weeks, Plus users will be able to have voice conversations with ChatGPT (iOS & Android) and to include images in conversations (all platforms). https://t.co/uNZjgbR5Bm pic.twitter.com/paG0hMshXb
— OpenAI (@OpenAI) September 25, 2023
یاد رہے کہ اوپن اے آئی نے نومبر 2022 میں چیٹ جی پی ٹی کو متعارف کرایا تھا جس کے بعد سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد اسے استعمال کر رہے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت کے بعد دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے گوگل اور میٹا نے بھی اپنے اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کرائے۔