نگران وزیراعلیٰ کی طرف سے ارشد ندیم کے لیے 30 لاکھ روپے کا انعام

نگران وزیراعلیٰ کی طرف سے ارشد ندیم کے لیے 30 لاکھ روپے کا انعام

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ورلڈ ایتھلیٹس نیزہ بازی چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو 30لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ارشد ندیم کی ملاقات ہوئی جس میں محسن نقوی نے ارشد ندیم کو بھاری انعام کا چیک دیا ۔

اس موقع پر ارشد ندیم نے میاں چنوں میں سٹیڈیم کے لیے فنڈز کی مانگ بھی کی جو نگران وزیراعلیٰ نے فوری پوری کرتے ہوئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کیا ۔ 

محسن نقوی کا اس موقع پر کہناتھا کہ کم وسائل کے باوجود پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت ہر قسم کے شک اور شبہے سے بالا تر ہے ۔ 

ملاقات کے دوران نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم ، عامر میر ، علی ناصر ، منصور قادر ، صوبائی مشیر وہاب ریاض اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے ۔