نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی اور روسی نائب وزیر اطلاعات کے درمیان  ملاقات، مشترکہ پروڈکشن اور تربیتی پروگرامز کے آغاز پر زوردیا

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی اور روسی نائب وزیر اطلاعات کے درمیان  ملاقات، مشترکہ پروڈکشن اور تربیتی پروگرامز کے آغاز پر زوردیا

نانجنگ:نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی اور روسی نائب وزیر اطلاعات کے درمیان  ملاقات ہوئی۔  یہ ملاقات انتہائی خوشگوار تھی اس میں  روس کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن اور تربیتی پروگرامز کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ 


نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کی روسی نائب وزیر اطلاعات بیلا چریکسووا سے ملاقات ہوئی۔ اس  ملاقات میں پاکستان اور روس کے ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ کیاگیا۔ 

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی  نے روس کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن اور تربیتی پروگرامز کے آغاز پر زوردیا۔ مرتضیٰ سولنگی نے روسی نائب وزیر اطلاعات کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

مصنف کے بارے میں