ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ملٹری جنرل مارک ملی کو سزائے موت دینے کی تجویز دیدی

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ملٹری جنرل مارک ملی کو سزائے موت دینے کی تجویز دیدی
کیپشن: truump and mark milley

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنر ل مارک ملی کو سزائے موت دینے کی تجویز دیدی ہے ۔ 

سابق امریکی صدر کے خلاف سرکاری گواہ بننے والے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی کے لیے موت کی سزا تجویز کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مارک کی چین کے ساتھ ڈیلنگ کی فیک نیوز سچ ہے تو گھناؤنے جرم کی سزا موت ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ مارک ملی نےا مریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے دوران نااہلی سے قیادت کی جس کی وجہ سے کئی جانیں ضائع ہوئیں ۔ اربوں ڈالرز کا فوجی سازو سامان افغانستان کے حوالے کردیا گیا ۔ 

سابق صدر کا مزید کہنا تھاکہ مارک ملی کااگلے ہفتے عہدہ چھوڑنا امریکہ کی عوام کے لیے جشن منانے کا وقت ہوگا ۔