نگورنو کاراباخ، آئل ڈپو میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک ، 300 زخمی

02:44 PM, 26 Sep, 2023

آذربائیجان : متنازع علاقے نگورنو کاراباخ کےآئل ڈپو میں دھماکے سےبیس افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نگورنو کاراباخ کے آئل ڈپو میں اچانک بڑا دھماکہ ہوا ۔جس کے بعد آئل ڈپو میں کام کرنے والے سینکڑوں افراد زد میں آگئے ۔ 

مقامی میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ دھماکے بعد 300افراد کو مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔ جس  میں درجنوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

آئل ڈپو میں دھماکہ اس وقت جب آذربائیجان کی جانب سے علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا ۔ آرمینین حکومت کا کہنا ہے کہ اس انکلیو سے اب تک تیرہ ہزار سے زائد افراد انخلا مکمل کرچکے ہیں ۔ 

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد جائے حادثہ سے تیرہ لاشیں ملیں جبکہ سات افراد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے ۔ 

مزیدخبریں