رانی پور: گھریلو ملازمہ فاطمہ کا قتل ، ملزمہ حنا شاہ نے گرفتاری دے دی

رانی پور: گھریلو ملازمہ فاطمہ کا قتل ، ملزمہ حنا شاہ نے گرفتاری دے دی
سورس: File

رانی پور: رانی پور حویلی میں گھریلو ملازمہ فاطمہ کے قتل  کیس میں ملزمہ حنا شاہ نے پولیس کو گرفتاری پیش کر دی۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمہ حنا شاہ کو ویمن پولیس اسٹیشن خیر پور منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔


یاد رہے کہ پولیس نے حنا شاہ کے والد فیاض شاہ کو 3 روز قبل رانی پور سے گرفتار کیا تھا۔

 
واضح رہے کہ رواں سال 14 اگست کو رانی پور کی حویلی میں 10 سالہ ملازمہ بچی فاطمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت ہوئی تھی۔  فاطمہ کی موت سے قبل تڑپنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

مصنف کے بارے میں