اسلام آباد: سارہ انعام قتل کیس میں نامزد سینئر صحافی ایاز امیر کا مزید ایک روزہ اور بیٹے شاہنواز امیر کا مزید تین روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سارہ انعام قتل کیس میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایاز امیر اور دو روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو سینئر سول جج محمد عامر عزیز کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزم ایاز امیر کا سات دن کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔
صحافی ایاز امیر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں خود ہی اپنا کیس لڑوں گا، جس وقت یہ واقع پیش آیا میں چکوال میں تھا، واقعے کی اطلاع خود اسلام آباد پولیس کو دی، آئی جی موجود نہیں تھے تو ایس پی کو اطلاع دی گئی۔
ملزم ایاز امیر نے مزید کہا کہ مجھے خدشہ تھا کہ واقعے میں کوئی اور زخمی نہ ہو جائے، معاشرے میں ایسی وارداتیں ہوتی ہیں تو کرائم سین کو تبدیل کر دیا جاتا ہے۔
سارہ قتل کیس، ایاز میر کا مزید ایک روزہ اور شاہنواز امیر کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
08:25 PM, 26 Sep, 2022