لندن :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصر اللہ پر آفس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کردیا ۔
تففصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصر اللہ پر حملہ ایسٹ لندن میں الفرڈ کے مقام پرکیا گیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
حملے کے بعد راشد نصر اللہ نے گفتگو کرئے ہوئے کہا کہ حملہ آور چاقو اور خنجروں سے لیس تھے، حملہ آوروں نے انہیں دھکیاں دیں اور نواز شریف سے دور رہنے، ساتھ چھوڑنے اور لاتعلقی اختیار کرنے کا کہا۔
راشد نصراللہ نے بتایا کہ حملہ آور گالم گلوچ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ پولیس کو واقعے کی رپورٹ درج کرادی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کے ساتھ ہیں اور دنیاکی کوئی طاقت ہمیں نواز شریف سےدور نہیں کرسکتی، ہم ڈرنے والے نہیں۔