میں نے کہا آرمی چیف کو میرٹ پر آنا چاہئے تو مصیبت پڑ گئی: عمران خان

میں نے کہا آرمی چیف کو میرٹ پر آنا چاہئے تو مصیبت پڑ گئی: عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کہا کہ آرمی چیف کو میرٹ پر آنا چاہیے تو مصیبت پڑ گئی، بیرونی سازش سے نامور ڈاکو ہم پر مسلط کر دئیے گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں علماءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش سے ملک کے نامور ڈاکو ہم پر مسلط کئے گئے، میرٹ انصاف کا حصہ ہے لیکن پاکستان میں میرٹ نہیں دیکھا۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2 خاندانوں کے سوا کوئی اوپر نہیں آ سکتا، یہ ملک کو لوٹتے ہیں باہر جاتے ہیں اور این آر او لے کر واپس آ کر پھر ملک کو لوٹتے ہیں، جو قوم بڑے ڈاکوؤں کو معاف کردیتی ہے، وہ تباہ ہوجاتی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکوں میں غربت کی ایک ہی وجہ ہے کہ وہاں کے حکمران پیسہ چوری کرتے ہیں، غریب عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر جاؤ اور پھر آ کر کہو کہ این آر او دے دو۔
انہوں نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کے پاس پہاڑوں کے سوا کچھ نہیں لیکن خوشحال ملک ہے اور اس وجہ یہ ہے کہ وہاں قانون کی حکمرانی ہے، کہتے ہیں میں بہت ضدی ہوں، کہا جاتا ہے کہ چوروں کو معاف کر دیں اور آگے بڑھیں۔ 
قبل ازیں انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکمت کی مزید آڈیوز آ رہی ہیں جن میں مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل کر دیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان نواز شریف کا نوکر ہے اور نواز شریف و زرداری کے کہنے پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) نہیں آنے دی گئی کیونکہ اس سے دھاندلی رک جاتی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں