سیدہ طوبیٰ عامر نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کا جواب دے دیا

06:10 PM, 26 Sep, 2022

 عامر لیاقت حسین  مرحوم کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں آنے  اور خود پر ہونے والی سوشل میڈیا ٹرولنگ  کا جواب دے دیا ۔

بی بی سی اردو کو د یئے گئے ایک  انٹرویو میں سیدہ طوبیٰ کا کہنا تھا کہ  عامر لیاقت سےے شادی سے پہلے سے ہی وہ شوبز انڈسٹری سے منسلک تھیں اور  بطور پروڈیوسر کام کر رہی تھیں۔

سیدہ طوبیٰ انور کے مطابق   انہوں نے 18 برس کی عمر سے ہی شوبز میں کام  کرناشروع کردیا تھا،  تاہم وہ اسکرین پر شادی کے دو سال بعد  نظر آئیں،  ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وہ   میڈیا  اور  گھریلو زندگی  کو ساتھ لے کر چل رہیں تھیں،

انہوں نے مزید کہا کہ  عامر لیاقت کے انتقال کے بعد  ان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ،  انہوں نے کہا  کہ جو لوگ  ناپسندیدہ شخص کے لیے سوشل میڈیا پر کچھ منفی لکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے وہ  خود منفی  خیالات  کے مالک ہیں   اور   دوسروں کے بارے میں  بغض  رکھتے ہیں ،

سیدہ طوبیٰ انور نے کہا پہلے ا نہیں خود پر ہونے والی تنقید سے بہت تکلیف ہوتی تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ    انہوں نے  خود کو بہت مضبوط کر لیا۔

  انٹرویو میں اداکارہ کا  اپنی ذاتی زندگی بارے کہناتھا کہ  وہ ہر معاملے اور ہر مسئلے پر خاموش رہتی ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتیں کہ    ذاتی معاملات کو ایک سرکس کی طرح دنیا کہ سامنے پیش کیا جائے ۔

خیال رہے کہ معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کے انتقال کے   سوشل میڈیا پر اداکارہ کو دل کھول کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔کچھ صارفین نے تو  یہاں تک کہا کہ  طوبیٰ نے  محض اپنی کامیابی اور شوبز میں جگہ بنانے کی  کیلئے  عامر لیاقت سے شادی کی تھی ۔

 
 
 

مزیدخبریں