مریم نواز کا عمران خان کو گورنمنٹ کالج میں جلسہ کی اجازت دینے پر وی سی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ 

05:07 PM, 26 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو کالج کے احاطے میں جلسہ کی اجازت دینے پر وائس چانسلر (وی سی) کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) کے احاطے میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے پر وی سی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ 


انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ( وی سی) کیخلاف فتنے (عمران خان) کو تعلیمی ادارے کے احاطے میں جلسے کے انعقاد کرنے پر سخت کارروائی کی جائے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس پر سزا دی جانی چاہیے۔

مزیدخبریں