لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو کالج کے احاطے میں جلسہ کی اجازت دینے پر وائس چانسلر (وی سی) کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) کے احاطے میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے پر وی سی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Strict action must be taken against Vice Chancellor Government College Uni for desecrating an educational institution by lending it to a Fitna & organising his jalsa on the premises. Using a seat of learning for political hate-mongering is a crime that should not go unpunished.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 26, 2022
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ( وی سی) کیخلاف فتنے (عمران خان) کو تعلیمی ادارے کے احاطے میں جلسے کے انعقاد کرنے پر سخت کارروائی کی جائے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس پر سزا دی جانی چاہیے۔