لاہور: کرکٹ میچ کے دوران مقامی کرکٹر کے انتقال کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری کو اپنی خیریت سے متعلق ٹوئٹ کرنا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوبلی ٹاؤن میں کرکٹ میچ کے دوران مقامی کرکٹر 46 سالہ عثمان شنواری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے تاہم شائقین یہ سمجھ بیٹھے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
عثمان خان شنواری کو اس سارے معاملے پر وضاحت دینا پڑی اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’میں بالکل ٹھیک ہوں، اللہ کا شکر ہے۔ میری پوری فیملی کو لوگ کالز کر رہے ہیں ۔ برائے مہربانی اتنی بڑی خبر چلانے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں، شکریہ۔‘