کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ ایمان ہے کہ قانون کے مطابق چلنا ہی مسئلے کا حل ہے۔ ٹیکس 5000 سے کم کرکے 200 روپے کیا۔
کراچی میں نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میں نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دن دیکھا نہ رات شہر کے لیے کام کیا ہے۔ وہ پارکس جو ماضی میں بند تھے ہم نے اوپن کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس بلدیہ سے کہا گیا اختیارات نہیں اسی نے کام کیا۔ میرے لیے آسان تھا کہ وزیراعلیٰ اور وزیر اعظم سے پیسوں کا کہتا ۔ قانون میں ہے کہ ٹیکس لگانے کا حق بلدیہ عظمیٰ کے پاس ہے۔ سڑکوں پر پانی ہوتا ہے تو وسیم اختر اور حافظ نعیم الرحمن سے نہیں مجھ سے پوچھا جاتا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہم آئے تھے تو ٹیکس 16 کروڑ تھا کہ ہم نے کوشش کرکے کے الیکٹرک کو راضی کیا اور ٹیکس کلیکشن تین ارب سے زیادہ ہوجانا تھا لیکن اس کے خلاف سازش کی گئی ۔