لاہور: رویت ہلال ریسرچ کونسل نے یکم ربیع الاول 28 ستمبر جبکہ 12 ربیع الاول 9 اکتوبر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم چاند کی شرعی رویت کا اعلان چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے جبکہ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے یکم ربیع الاول 28 ستمبر 2022ءاور 12 ربیع الاول 9 اکتوبر بروز اتوار کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق نیا چاند 26 ستمبر 2022ءکو پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے اور آج شام غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 16 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی جبکہ غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق 30 منٹوں سے بھی کم ہو گا۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام علاقوں میں مطلع انتہائی صاف ہوا تو بھی ٹیلی سکوپ کے ذریعے اس کے نظر آنے کا کوئی امکان نہیں لہٰذا 27 ستمبر کو 30 صفر المظفر اور 28 ستمبر کو یکم ربیع الاول ہو گی اور یوں 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہو گی۔
12 ربیع الاول 9 اکتوبر کو ہونے کا امکان
02:14 PM, 26 Sep, 2022