وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی نمائندہ خصوصی کمرشل و کاروباری امور دلاور سید کی ملاقات 

02:00 PM, 26 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید سے ملاقات کی ہے ۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال، سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات ، امریکی معاونت اور پاک امریکہ تجارتی تعلقات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ سیلاب کے دوران امریکا کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کو سراہا۔

ملاقات میں پاک امریکا تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دلاور سید نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں